
فرسٹ ٹرم امتحانات 2022
محترم والدین فرسٹ ٹرم امتحانات 2022 کا آغاز مورخہ 20 مئی بروز جمعہ سے ہو گا۔
براہ کرم درج ذیل گزارشات پر غور فرمائیں!
- فرسٹ ٹرم امتحانات کے دوران سکول اوقات صبح7:30 تا 11:30 بجے تک ہوں گے۔لیٹ آنے والے بچے کو پیپرز میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔ تمام بچے مکمل یونیفارم میں آئیں گے۔
- امتحانات سے قبل تمام بچوں کی ماہ مئی کی سکول فیس بمعہ تمام بقایاجات اور پیپر فنڈ لازمی ادا کرنا ہوں گے۔ پیپر فنڈ 280 روپے ہے۔
- ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بچے کو امتحانات میں بیٹھنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی اور بعد میں سکول انتظامیہ سے اس حوالے سے بلکل بھی شکوہ نہ کیا جائے۔
- لہذا پریشانی سے بچنے کے لئے بچوں کے واجبات پیپر زشروع ہونے سے پہلے ادا کریں۔ فیس وقت پر جمع کروانا آپکی ذمہ داری ہے ۔سکول کی طرف واجبات کے لئے آپ کو فون کال نہیں کی جائے گی۔
- کسی بچے کو پیپرز کے دوران چھٹی کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اگر کسی وجہ سے بچہ پیپر والے دن چھٹی پر ہوگا تو بعد میں بچے کا کسی بھی صورت پیپر نہیں لیا جائے گا۔
You must log in to post a comment.